بغیر اطلاع کے موک ایکسرسائزسے طالبات اور والدین خوفزدہ

بغیر اطلاع کے موک ایکسرسائزسے طالبات اور والدین خوفزدہ

 

پشاور(سٹاف رپورٹر) بے نظیر وومن یونیورسٹی میں موک ایکسرسائز کے باعث طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا

 

یونیوسٹی میں کی جانے والی موک ایکسر سائز سے طالبات اور والدین کو پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ان میں یہ تاثر پایا گیا کہ شائد یونیورسٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے

 

 سارا دن سوشل میڈیا پر طالبات، والدین دیگر حلقوں کی جانب سے یونیورسٹی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کی باتیں گردش کرتی رہی

 

 والدین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو والدین اور طالبات کے احساسات کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ ان کے ذہنوں میں دہشت گردی واقعات ابھی تازہ ہے اور اس طرح کی سرگرمیوں کے انعقاد سے قبل والدین اور طالبات کو آگاہ کرنا چاہیے۔