پشاور سوڑیزئی میں درندہ صفت کی 10سالہ طالبعلم سے زیادتی

پشاور سوڑیزئی میں درندہ صفت کی 10سالہ طالبعلم سے زیادتی

پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور کے نواحی علاقہ سوڑیزئی پایان میں درندہ صفت شخص نے 10سالہ طالبعلم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا، پولیس نے متاثرہ بچے کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

حفیظ اللہ ولد خائستہ گل ساکن سوڑیزئی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے انقلاب پولیس کو بتایا کہ گزشتہ دنوں اس کا بیٹا 10سالہ (ع) سکول سے چھٹی کے بعد واپس گھر آرہا تھا کہ راستہ میں طیب ولد نعمت ساکن سوڑیزئی پایان اسے زبردستی اپنے بیٹھک لے گیا اور وہاں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

 

پولیس کے مطابق میڈیکل معائنے کے دوران بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی کے دوران ملزم طیب کو گرفتار کرلیا جس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔