
پختونخوا کے 14نگران صوبائی وزراء کو محکموں کے قلمدان تفویض
نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے صوبائی وزراء کو محکموں کے قلمدان تفویض کردیئے '
محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سید مسعود شاہ کو اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن اور انٹر پراوانشل کوآرڈی نیشن ' عبدالحلیم کو زراعت و لائیو سٹاک اور فشریز ' شاہد خان خٹک کو ٹرانسپورٹ ' سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 'جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر کو محکمہ قانون ' ہائر ایجوکیشن 'آرکائز لائبریری ' محمد علی شاد کو کمیونی کیشن اینڈ ورکس 'منظور آفریدی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و لیبر '
عدنان جلیل کو انڈسٹریز و کامرس' ٹیکنیکل ایجوکیشن و ریونیو ' حاجی محمد غفران کو محکمہ معدنیات ' حمید شاہ کو پبلک ہیلتھ اور پی اینڈ ڈی 'شفیع اللہ خان ہائوسنگ و محکمہ جیل خانہ جات 'ساول نذیرایڈوکیٹ لوکل گورنمنٹ 'حاجی فضل الٰہی کو محکمہ خوراک اور ایری گیشن ' تاج محمد آفریدی کو محکمہ ریلیف کا قلمدان سونپ دیا گیا '
نگران صوبائی کابینہ میں شامل ملک خوشدل خان کو اعلامیہ میں کوئی محکمہ نہیں سونپا گیا ۔
قلمدان تفویض