کابل میں طالبان کی ہوائی فائرنگ ، 17افراد جاں بحق

کابل میں طالبان کی ہوائی فائرنگ ، 17افراد جاں بحق

کابل(این این آئی) طالبان جنگجوئوں کی جانب سے کابل میں کی گئی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 17افرادجاں بحق ہوگئے .

 

میڈیارپورٹس کے مطابق کابل کے ایمرجنسی ہسپتال نے بتایاکہ17لاشوں اور41زخمی افراد کو ہسپتال لایا گیا جو گذشتہ رات کی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق یا زخمی ہوئے۔

 

گذشتہ رات فائرنگ کی اطلاعات کے بعد طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے جنگجوئوں کو ہوائی فائرنگ سے گریز کرنے کو کہا تھا۔

 

ٹویٹر پر پوسٹ کئے گئے پیغام میں طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کے بجائے خدا کا شکر ادا کریں۔ہتھیار اور گولہ بارود آپ کے ہاتھ میں ہے، کسی کو ان کو ضائع کرنے کا حق نہیں ہے۔ یہ گولیاں عام شہریوں کو زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں۔ اس لیے بلا ضرورت گولی نہ چلائیں یہ آپ کے پاس امانت ہے۔