بلوچستان میں سیکیورٹی پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

بلوچستان میں سیکیورٹی پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

راولپنڈی :بلوچستان کے علاقے تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پردہشت گردو کے حملے میں پاک فوج کے 2جوان جاں بحق ہوگئے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے تمپ میں دہشت گردوں نے فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ یہ چیک پوسٹ دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے قائم کی گئی تھی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حملے کا فوری جواب دیا، جس میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا، تاہم جھڑپ کے دوران سپاہی نصیب اللہ اور سپاہی انشا اللہ شہید ہوگئے۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں، بلوچستان میں امن استحکام اور ترقی کا سفر متاثر ہونے نہیں دیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ 2 روز قبل پاک ایران بارڈر پر پنجگور کے علاقے میں بھی دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ ٹیم کو نشانہ بنایا تھا۔ جس سے ڈی آئی خان کا رہائشی سپاہی جلیل خان شہید ہوگیا تھا۔