وانا، غیرت کے نام پر 2نوجوان، گھریلو تنازعہ پر خاتون قتل

وانا، غیرت کے نام پر 2نوجوان، گھریلو تنازعہ پر خاتون قتل

وانا(نمائندہ شہباز)جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل میں غیرت کے نام پر 2نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا جبکہ بدبخت بیٹوں نے اپنی والدہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا،

 

دوسرا واقعہ وچہ خوڑہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی  فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تحصیل برمل اعظم ورسک میں غیرت کی نام پر خیال گل نے فائرنگ کر کے عمرخان اور یوسف نامی نوجوانوں کو قتل کردیا۔

 

دوسری جانب بدبخت بیٹوں نے اپنی ماں کوابدی نیند سلادیا اس کے علاوہ علاقہ وچہ خوڑہ گرگرہ میں نامعلوم افراد نے اپنے گھر کے سامنے نور نامی نوجوان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے شیخہ فاطمہ ہسپتال شولام منتقل کردیا گیا جس کی حالات خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔