نائیجر میں اسکول میں آتشزدگی سے 25 بچے جاں بحق

نائیجر میں اسکول میں آتشزدگی سے 25 بچے جاں بحق

نیامے: افریقی ملک نائیجر کے شہر مراڈی میں پرائمری اسکول میں آگ سے جھلسنے اور دم گھٹنے سے 25 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آگ لگنے سے مرنے والوں میں 5 سے 6 سال کی عمر کے طالب علم شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اہلکار جائے وقوعہ پہنچے اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

 

ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ٹیگس