کوہاٹ میں بھائی کی فائرنگ سے 3 بہن بھائی جاں بحق

کوہاٹ میں بھائی کی فائرنگ سے 3 بہن بھائی جاں بحق

کوہاٹ کے علاقے نوے کلے میں میں بھائی کی فائرنگ سے 3 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے میں گھر کے اندر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں اور ایک بھائی کو قتل کردیا۔

 

حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازعے پر پیش آیا۔ ریکسیو اہلکاروں نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیئے۔

 

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ملزم کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔