آزاد کشمیر میں  باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، دلہے سمیت 5 افراد جاں بحق

آزاد کشمیر میں  باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، دلہے سمیت 5 افراد جاں بحق

مظفر آباد۔۔۔ آزاد کشمیر کے علاقے باٖغ  میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں دولہے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق  یہ افسوناک واقعہ ضلع باغ کے علاقے  بھیڈی میں پیش آیا  جہاں باراتیوں کی گاڑی ایک گہری کھائی میں جاگری  جس کے   نتیجے میں دولہا سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والوں کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

 

حادثے میں  دولہا محمد مبشر کے  والد  مُنیر احمد،  دادا مُنیر احمد  اور بہنوئی اور کزن خوانہ جاوید احمد بھی  جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ گاڑی میں موجود دوسرا دولہا زاہد مُنیر شدید زخمی ہوگیا ہے۔ 

 

واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور  لاشوں اور زخمیوں کو حویلی کہوٹہ اسپتال منتقل کردیا۔ 

 

جاں بحق افراد کا تعلق ہری پور کے علاقے خالو سے  ہے جو بارات لینے کیلئے آزاد کشمیر کے علاقے باغ آئے ہوئے تھے ۔