تیمرگرہ، کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگانے پر 50دکانیں سیل

تیمرگرہ، کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگانے پر 50دکانیں سیل

تیمرگرہ (نمائندہ شہباز) لوئردیر کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا ویکسین نہ لگانے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تیمرگرہ میں 50سے زائد دکانوں کو سیل کردیا۔

 

اس سلسلے میں گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ طاہر خٹک،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد صادق مہمند اورتحصیلدارامجد علی خان یوسف زئی نے لیویز اور پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ تیمرگرہ،بلامبٹ اور دیگر بازاروں میں کورونا ویکسین نہ لگانے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں 50سے زائد دکانوں اورپلازوں کو سیل کردیا۔

 

،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ طاہر علی خٹک نے بتایا کہ تاجر برادری کیساتھ کئی مرتبہ میٹنگ ہوئی ہے جبکہ کئی بار ان کو وارننگ دی جاچکی ہے کہ جلد از جلد کووڈ ویکسین لگوائے مگر درجنوں ایسے دکاندار ہے جو ویکسین نہیں لگارہے جس کی وجہ سے کورونا پھیلنے کی خطرات ہیں اسلئے ان کے خلاف کاروائی کا اغاز کیا گیا ہے جو دکاندار ویکسین نہیں لگائے گا تو ان کے دکان سیل کردیا جائے گا ۔

 

انہوں نے کہا کہ جب تک دکاندار ویکسین کی تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ نہیں دکھائی گا تب تک ان کی دکان بند رہے گا ۔انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد ویکسی نیشن کا عمل مکمل کریں ۔