جامعہ صوابی میں 56جعلی ڈگریوں، مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

جامعہ صوابی میں 56جعلی ڈگریوں، مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

 صوابی (این این آئی)صوابی یونیورسٹی میں 56 جعلی ڈگریوں اور مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

 

اس سلسلے میں صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے گورنر انسپکشن ٹیم کی رپورٹ کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے اکائونٹس میں 3 کروڑ 68 لاکھ روپے کی ہیرا پھیری کی گئی، جس پر کیس نیب کو بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

 

صوابی یونیورسٹی کے قائم مقام وی سی نے بتایا کہ رپورٹ یونیورسٹی کو موصول ہوئی ہے جو سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کر دی گئی ہے۔

 

قائم مقام وی سی صوابی یونیورسٹی نے کہا کہ بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔