شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملہ، پاک فوج کے 7جوان شہید

شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملہ، پاک فوج کے 7جوان شہید

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے بڑے حملے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کردیا، واقعے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے، سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد بھی مارے گئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد حملے میں شہید اہلکاروں میں 36 سالہ حوالدار طارق یوسف (فیصل آباد)،  34 سالہ سپاہی سلیمان وقاص (لیہ) سپاہی جنید علی (لیہ)، 27 سالہ سپاہی اعجاز حسین (خیرپور)، 2 سالہ سپاہی وقار احمد (میرپور خاص)، 24 سالہ سپاہی جواد امیر (چکوال) اور 23 سالہ سپاہی ارشد علی (صحبت پور) شامل ہیں۔

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں دہشت گردوں کیخلاف سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک فوجی شہید ہوگیا تھا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی تھی۔