چترال کی وادی کیلاش میں سالانہ تہوارچلم جوش کا رنگا رنگ آغاز

 چترال کی وادی کیلاش میں سالانہ تہوارچلم جوش کا رنگا رنگ آغاز


چترال کی تاریخی وادی کیلاش کا سالانہ مذہبی تہوار چلم جوش (جوشی)فیسٹیول کی رنگارنگ تقریب کا آغاز ہو گیا۔

 

 چلم جوش تہوار میں گزشتہ روز چوتیاک ژوشی کی رسم ، نئے پیدا ہونے والے بچوں پر دودھ اور پھول نچاورکرنے، آخروٹ اور توت کی رشتہ داروں میں تقسیم سمیت دیگررسومات ادا کی گئی جبکہ ساتھ ہی کیلاشی قبیلے کے مردوخواتین نے روایتی رقص بھی کیا ۔

 

اس موقع پر ڈی جی خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد بختیار خان کا کہنا تھا کہ کیلاش برادری کی منفرد ثقافتی رسومات پر زور دیا جو صدیوں سے محفوظ ہے جو دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو محسور کرتی رہتی ہے ۔

 

 انہوں نے مقامی کیلاش ثقافت کو اجاگر کرنے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے خطے میں سیاحت و ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

 

اس موقع پر خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی (پی ٹی ڈی سی) موٹل بمبوریت اور کیمپنگ پاڈز کا دورہ بھی کیا اور وہاں موجود سیاحوں سے ملاقات بھی کی۔ 

 

انہوں نے کہاکہ پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا جس سے مقامی کمیونٹی اور زائرین دونوں کو فائدہ پہنچے اور وادی کے قدرتی حسن اور ثقافتی ورثہ کو محفوظ رکھا جائے تاکہ آنے والی نسلیں اس تاریخی ثقافت سے لطف اندوز ہو سکے۔

 

انہوں نے ٹورازم پولیس کے کانسٹیبلان سے بھی ملاقات کی جو فیسٹیول کے دوران بہترین انداز میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔فیسٹیول میں کثیر تعداد میں غیر ملکی اور ملکی سیاح لطف اندوز ہونے وادی پہنچ گئے ہیں۔

 

ڈی جی خیبرپختونخوا کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے فیسٹیول کے دوران ٹورسٹ انفارمیشن سنٹرزچترال اور دیر اپر کو کھلے رکھنے کے احکاما ت جاری کرتے ہوئے کہاکہ جلد ہی ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر بمبوریت بھی کھولا جائے گا۔

 

 انہوں نے کہاکہ فیسٹیول کے دوران ٹورازم پولیس کے دوران بھی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہینگے۔فیسٹیول میں 16 مئی کو گھونا زوشی سمیت دیگر رسومات اور روایتی و ثقافتی رقص کیا جائے گا۔ جس میں کیلاش کی تینوں وادیوں بریر، رمبور اور بمبوریت سے کیلاشی ایک جگہ جمع ہوتے ہوئے اور خوشیاں مناتے ہیں۔