اے این پی کی مرکزی کابینہ و مجلس عاملہ کے اجلاس اسلام آباد میں طلب

اے این پی کی مرکزی کابینہ و مجلس عاملہ کے اجلاس اسلام آباد میں طلب

پشاور( شہباز نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر مرکزی کابینہ و مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کرلئے ہیں۔

 

مرکزی کابینہ کا اجلاس 14ستمبر 2021 بروز منگل جبکہ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 15ستمبر 2021 بروز بدھ اسلام آباد میں ہوں گے۔ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں صوبائی صدور و جنرل سیکرٹریز بھی خصوصی شرکت کریں گے۔

 

دونوں اجلاس کی صدارت مرکزی سینئرنائب صدر امیرحیدر خان ہوتی کریں گے ۔ مرکزی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی کابینہ کا اجلاس 14ستمبر صبح 11بجے عریبین شیف ریسٹورنٹ ای 11 فور اسلام آباد جبکہ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 15ستمبر صبح 10بجے  مارگلہ گرینڈ مارکی مین مارگلہ روڈ ای 11 فور اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس میں خطے بالخصوص افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی بحث ہوگی۔

 

اسکے ساتھ ساتھ علاقائی ، ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی۔سیکرٹری جنرل عوامی نیشنل پارٹی میاں افتخارحسین کی جانب سے30اگست 2021 کو تمام صدور کے نام دعوت نامے بھیجے جاچکے ہیں۔مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے دونوں اجلاسوں میں اراکین کو بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے