اے این پی کی مرکزی کابینہ و مجلس عاملہ کے اجلاس کراچی میں طلب

اے این پی کی مرکزی کابینہ و مجلس عاملہ کے اجلاس کراچی میں طلب

پشاور۔۔۔ عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کابینہ اور مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کراچی میں طلب کرلئے گئے ہیں۔

 

سیکرٹری جنرل عوامی نیشنل پارٹی میاں افتخارحسین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی کابینہ کا اجلاس 6 فروری 2022ء کو شام 8بجے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی کی زیرصدارت منعقد ہوگا جس میں صوبائی صدور اور صوبائی جنرل سیکرٹریز بھی خصوصی شرکت کریں گے۔

 

اسی طرح مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 7 فروری 2022ء کو صبح 11 بجے باچاخان مرکز کراچی میں ہوگاجس کی صدارت بھی مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی کریں گے۔

 

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر بحث کی جائیگی۔سیکرٹری جنرل اے این پی میاں افتخارحسین کی جانب سے تمام عہدیداران و اراکین کو بروقت شرکت کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام صوبائی صدور کے نام اجلاس میں بروقت شرکت کے مراسلے بھی جاری کردیے گئے ہیں۔