اسفندیار ولی کا قومی تحریک کے سرکردہ رکن ڈاکٹر خورشید عالم کی وفات پر اظہار تعزیت

اسفندیار ولی کا قومی تحریک کے سرکردہ رکن ڈاکٹر خورشید عالم کی وفات پر اظہار تعزیت

پشاور۔۔۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ادیب اور خان عبدالولی خان کے قریبی ساتھی ڈاکٹرخورشید عالم کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی وفات بڑا سانحہ ہے۔

 

اے این پی سربراہ نے کہا کہ ڈاکٹرخورشیدعالم نے عملی طور پر اور اپنے قلم کے ذریعے اس قوم اور قومی تحریک کی خدمت کی۔ وہ ایک سچے اور نظریاتی سیاسی ورکر کے ساتھ ساتھ معروضی حالات کے بہترین ترجمان تھے۔

 

تعزیتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی انکی رحلت کو پارٹی اور پشتون قومی تحریک کیلئے بڑا نقصان سمجھتی ہے۔دکھ کی اس گھڑی میں پارٹی کا ہر کارکن لواحقین کے ساتھ ہے، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت نصیب فرمائے۔