
اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان کی لطیف آفریدی کے قتل کی مذمت
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ و مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی کا بے رحمانہ قتل افسوسناک ہے۔ لطیف آفریدی نا صرف ایک سینئر وکیل تھے بلکہ قومی تحریک کا ایک اہم حصہ بھی رہے ہیں۔
انہوں نے نہ صرف وکالت بلکہ سیاست کے میدان میں بھی اپنا ایک منفرد نام پیدا کیا۔ ا
ن کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن وکلا برادری سمیت پورے پختونخوا کیلئے ایک سیاہ دن ہے۔ غم کی اس اندوہناک گھڑی میں انکے خاندان اور پوری وکلا برادری کے ساتھ شریک ہیں۔
واقعے میں ملوث تمام کرداروں کی نشاندہی کی جائے اور ان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔