جمہوری روایات کے پیش نظر جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، ایمل ولی خان

جمہوری روایات کے پیش نظر جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، ایمل ولی خان

پشاور(شہباز نیوز)  عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کامیاب امیدواروں فیضان خان اور وحیداللہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام امیدوار بھی لائق تحسین ہیں جنہوں نے تمام تر چیلنجز کے باوجود بھرپور مقابلہ کیا۔

 

باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں صوبائی صدر ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا کہ پارلیمانی اور جمہوری روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کا اعلان جلدازجلد کیا جائے۔پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔عوامی نیشنل پارٹی ووٹ اور عوامی حکمرانی پر یقین رکھنے والی جماعت ہے، بلدیاتی انتخابات میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔مہنگائی، بے روزگاری اور بدترین معاشی بدحالی کے مارے عوام بلدیاتی انتخابات میں اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

 

نہوں نے نوشہرہ میں سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 63انجنیئر میاں وجاہت کی گرفتار ی کی بھی مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لدیاتی انتخابات کیلئے اب کوئی بہانہ نہیں چلے گا، حکومت اگر تاخیر کرتی ہے تو ہم اپنا لائحہ عمل دیں گے۔خیبرپختونخوا میں ناقص اور نامکمل قانون کے ذریعے بلدیاتی نمائندوں کو بھی حکومت اپنا تابع بنانا چاہتی ہے۔انہی کے بنائے ہوئے قانون کے مطابق بھی بغیرکسی تاخیر کے ہم تیار ہیں، چیلنج کرتے ہیں پی ٹی آئی مسترد ہوگی۔