اے این پی کا نامور شاعراور ڈرامہ نگار محب اللہ شوق کی وفات پر اظہار تعزیت

اے این پی کا نامور شاعراور ڈرامہ نگار محب اللہ شوق کی وفات پر اظہار تعزیت

 پشاور ( شہباز نیوز) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان، جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک اور سیکرٹری ثقافت خادم حسین نے نامور پشتو اداکار، ادیب اور ڈرامہ نگار محب اللہ شوق کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی رحلت پشتو ادب اور بالخصوص پشتو ڈرامہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

 

باچاخان مرکز پشاور سے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ محب اللہ شوق ایک  بہترین کمپیئر کے ساتھ ساتھ بہترین شاعر بھی تھے،ان کی رحلت پشتو ادب کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔دکھ کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی غمزدہ خاندان کے ساتھ اس بڑے غم میں برابر کی شریک ہے۔

 

اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔