عوامی نیشنل پارٹی کا صوبائی انفارمیشن کمیٹی میں توسیع کا اعلان 

عوامی نیشنل پارٹی کا صوبائی انفارمیشن کمیٹی میں توسیع کا اعلان 

پشاور(سٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے صوبائی انفارمیشن کمیٹی میں توسیع کا اعلان کردیا۔

 

رکن صوبائی اسمبلی نثار مومند، سابق ایم این اے پرویز خان ایڈووکیٹ، صوبائی سیکرٹری یوتھ افیئرز(میل)طارق افغان، صوبائی سیکرٹری یوتھ افیئرز (فی میل)ثنا گلزار، صوبائی سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نعمان الحق اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر اچک خان کو صوبائی انفارمیشن کمیٹی کے اراکین نامزد کردیاگیا ہے۔

 

صوبائی صدر ایمل ولی خان نے تمام اراکین کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی صدر نے امید ظاہر کی کہ صوبائی انفارمیشن کمیٹی کے نونامزد اراکین پارٹی کے بیانئے اور ترویج کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔