اے این پی محکوم اقوام کے حقوق کیلئے مصروف عمل ہے، مابت کاکا

اے این پی محکوم اقوام کے حقوق کیلئے مصروف عمل ہے، مابت کاکا

حب(نامہ نگار )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہاہے کہ فکر باچاخان نہ صرف پختونوں بلکہ بلوچوں سمیت تمام محکوم اقوام کے غضب شدہ حقوق کے حصول 'حقیقی جمہوریت کی بحالی 'جمہورکی حکمرانی 'آئین کی بالادستی کیلئے پرامن جمہوری جدوجہداپنائے ہوئے ہے' متفق ہوئے بغیربقاکودرپیش سنگین چیلنجز سے نبردآزما نہیں ہو سکتے 'اے این پی صدسالہ جہد کے تسلسل کے طور پر نہ صرف اپنی ذمہ داریوں سے باخبر ہے بلکہ قوم اوروطن کودرپیش مسائل کے حل کیلئے پرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعے میدان میں مصروف العمل ہے.

 

ان خیالات کااظہارانہوں نے عوامی نیشنل پارٹی ضلع لسبیلہ کے صدر عبدالمنان افغان کی قیادت میں ضلعی کابینہ کے اراکین سے باچاخان مرکزحب شہر میں بات چیت کے دوران کیا'انہوں نے کہاکہ فکرباچاخان کے مقابلے میں پروردہ قوتوں کی ایما پر جتنی ٹولیاں اور گروہ تشکیلِ دئیے گئے تمام کے تمام اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکے ۔

 

انہوں نے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت ملک کے اندرنہ صرف پختونوں بلکہ بلوچوں سمیت تمام محکوم اقوام کے غضب شدہ حقوق کے حصول وسائل پراختیارحقیقی جمہوریت کی بحالی جمہورکی حکمرانی آئین کی بالادستی کیلئے تگ ودوجاری رکھے ہوئے ہیں گو کہ کارکنوں سے لیکررہنماؤں تک نے اس کی ایک بہت بڑی قیمت چکائی ہے لیکن قیادت برحق موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹی۔

 

اس سے پہلے سے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاصوبائی نائب صدراصغرعلی ترین صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑحب شہرپہنچے توضلعی صدرلالامنان افغان اوردیگرذمہ داران نے ان کااستقبال کیاصوبائی رہنما آج شام 5بجے باچاخان مرکزحب میں منعقدہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع لسبیلہ کے ضلعی کونسل اجلاس میں خصوصی شرکت کرینگے۔