دیربالا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما جاں بحق

دیربالا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما جاں بحق

 دیر بالا ( نما ئندہ شہباز) دیر بالا تھانہ گندیگار کی حدود میں ایک ہی رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنماسمیت2 افراد قتل جبکہ نامعلوم چور 3گاڑیوں سے ٹائر اتار کر لے اڑے.

 

جرائم کے بڑھتے ہو ئے واقعات سے عوام میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی.

 

واقعات کے مطابق تھانہ گندیگار کی حدود گندیگار بالا میں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے فائر نگ کرتے ہو ئے اے این پی کے سا بق یوسی یوتھ صدر کلیم اللہ کو قتل کردیا جبکہ عشیرئی درہ جبر خوڑ میں گھر کے اندر ایک شخص کو مو ت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے جبکہ اسی رات داروڑہ میں مختلف مقامات پر تین کھڑی مو ٹر گا ڑیو ں سے نامعلوم چو رو ں نے ٹائر اتار کر لے گئے ہیں جس میں ایک مو ٹر کار سے چاروں ٹائر سمیت ہیڈلا ئٹ ، ڈیم بتیاں وغیرہ بھی اتار کر لے گئے ہیں ائے روز چوری اور قتل وغارت کے واقعات میں اضافے نے عوام اور کا وروبا ری حلقوں کو تشویش میں مبتلا کر دیاہے.

 

اے این پی کے سابق یوتھ صدر کے قتل کے خلاف اے این پی کے ضلعی قائدین نے ملزمان کو بے نقاب اور گرفتار کرنے کیلئے دو دن کی مہلت دے دی ہے ۔