
پولیو پروگرام سے منسلک مغوی ڈاکٹر ذیشان 10 دن بعد شمالی وزیرستان سے بازیاب
میرانشاہ: شمالی وزیر ستان میں پولیو پروگرام سے منسلک ڈاکٹرذیشان کو 10 دن بعد بازیاب کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ذیشان کو10 روز قبل شمالی وزیر ستان کے تحصیل میرعلی سے اغواء کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مقامی عمائدین، فورسز،پولیس ضلعی انتظامیہ اور پولیو کے حکام کی کامیاب مزکرات کے بعد ڈاکٹر ذیشان کو رہا کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر ذیشان صحت مند اور محفوظ ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر زیشان کو ایف سی قلعہ میں پہنچ گیا اور کچھ دیر بعد ضلع انتظامیہ کے حوالہ کر دیا جائے گا۔