منظم تنظیم کی بدولت قومی اہداف کا حصول ممکن ہے، مابت کاکا

منظم تنظیم کی بدولت قومی اہداف کا حصول ممکن ہے، مابت کاکا


 

لورالائی(نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مابت کاکانے کہا ہے کہ خطے میں رونما ہونیوالی تبدیلیوں اورملکی سیاسی صورتحال میں 13نومبرکولورالائی سرکاری باغ میں منعقدہ جلسہ عام اوراس میں اے این پی کے صوبائی صدرایمل ولی خان کی شرکت دوررس اثرات کاحامل رہے گا.

 

شہید جیلانی خان اچکزئی کی گیارہویں شہیداسدخان اچکزئی کی پہلی ارواشادبسم اللہ خان لونی کی دوسری برسی کے موقع پرلورالائی سرکاری باغ میں جلسہ عام منعقد ہوگا .

 

ان خیالات کاظہارانہوں نے میونسپل کمیٹی ہال لورالائی میں جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کے دوران کیااجلاس سے ضلعی صدر منظورکاکڑصوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری رازمحمد ترہ کئی نے بھی خطاب کیا.

 

اس موقع پر اجلاس کے شرکانے جلسہ عام بارے تجاویزپیش کیں مقررین نے کہاکہ فعال ومنظم تنظیم کی بدولت قومی اہداف کے حصول ممکن ہیں اوریہ اعزازعوامی نیشنل پارٹی اورفکر باچاخان کوحاصل ہے کہ ہروقت اپنے شہدا،اکابرین سیاسی کارکنوں کی خدمات اورقربانیوں کی نہ صرف معترف رہی ہے بلکہ ان کے قربانیوں کومشعل راہ بناتے ہوئے ان ارمانوں کی تکمیل کیلئے نتائج کی پرواہ کئے بغیرہرمیدان کامردانہ وارمقابلہ کیلئے کمربستہ رہتے ہیں.

 

مقررین نے ذمہ داران پرزور دیاکہ13نومبرجلسہ عام کیلئے تیاریاں تیزترکردیں اس سے پہلے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا پارٹی ذمہ داران کیہمراہ جلسہ گاہ کاجائزہ لیااورمختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں