اداکار اسد صدیقی کورونا وائرس کا شکار

اداکار اسد صدیقی کورونا وائرس کا شکار

اداکارہ زارا نور عباس کے شوہر اورپاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اسد صدیقی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

 

اداکار اسد صدیقی نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کی اور بتایا کہ کرونا ویکسین لگوانے کے باوجود وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

 

انہوں نے لکھا میری کرونا کی علامات بہت ہلکی ہیں شکر الحمداللہ۔ جس کا مطلب ہے کہ ویکسین نے اپنا کام کیا ہے۔ لہذا وہ تمام لوگ جو سوچتے ہیں کورونا ویکسین صرف دھوکا ہے آپ سب غلط ہیں، یہ ویکیسنز کام کررہی ہیں۔

 

اسد صدیقی نے مزید کہا میں تمام لوگوں سے ویکسین لگوانے کی درخواست کروں گا،براہ مہربانی کرونا ایس او پیز کا خیال رکھیں اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔