افغان فضائیہ کی غلطی سے سکیورٹی فورسز پر بمباری،12جاں بحق

افغان فضائیہ کی غلطی سے سکیورٹی فورسز پر بمباری،12جاں بحق

کابل(این این آئی)افغان ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے غلطی سے حکومت حمایت یافتہ مقامی افراد پر مشتمل سکیورٹی فورس پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 12 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

 

افغان فضائیہ کی بمباری میں پبلک رائزگ فورس کے 12اہلکار مارے گئے جب کہ8افراد لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے وہ بھی بمباری میں جاں بحق ہوگئے۔ادھر صوبے بغلان میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 2ضلعی پولیس چیف اور 8اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں میں ایئر فورس نے جنگجووں کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا اور اس دوران غلطی سے حکومت کی جانب سے لڑنے والے پبلک رائزنگ فورس کے مقامی اہلکاروں کو دہشت گرد سمجھتے ہوئے بمباری کردی۔افغان فضائیہ کی بمباری میں پبلک رائزگ فورس کے 12 اہلکار مارے گئے جب کہ 8افراد لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے وہ بھی بمباری میں جاں بحق ہوگئے۔

 

افغان ایئر فورس اور مقامی حکومت کی جانب سے واقعے پر تبصرے سے گریز کیا جا رہا ہے۔اسی طرح صوبے ہرات کے 3اضلاع میں ہونے والی جھڑپ میں بھی4اہلکار جاں بحق ہوئے۔ جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب طالبان جنگجووں نے ان اضلاع میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔