ایمل ولی کی مرحوم خدائی خدمتگار کی بیوہ کی وفات پر تعزیت 

ایمل ولی کی مرحوم خدائی خدمتگار کی بیوہ کی وفات پر تعزیت 

لوئردیر(شہباز نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے لوئر دیر میں خدائی خدمتگار سر فراز خان مرحوم کی (بیوہ ) اور ڈاکٹر نیک محمد خان ' خلیل محمد خان اور عالمگیر خان کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

 

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے خدائی خدمتگار سر فراز خان مرحوم کی قبر پر بھی حاضری دی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔

 

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری ثقافت لائق باچا ' صدر لوئر دیر اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادر خان اور دیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔