اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی بلاول بھٹو سے ملاقات

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی بلاول بھٹو سے ملاقات

اسلام آباد(شہباز نیوز) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں  الیکٹرانک ووٹنگ مشین،انتخابی اصلاحات، میڈیا کے خلاف مجوزہ قانون پی ایم ڈی اے اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

 

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی مشین ہے جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔انتخابی اصلاحات کے خلاف نہیں، اصلاحات کیلئے پارلیمنٹ واحد راستہ ہے۔اصلاحات کا مقصد ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانا نہیں ہونا چاہئیے، دھاندلی روکنے کی بجائے مخصوص جماعت کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی اے میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے لایا جارہا ہے، میڈیا کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔میڈیا کی آزادی جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے ضروری ہے، صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

ایمل ولی خان نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کا براہ راست اثر پاکستان پر ہوگا، سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے ہوں گے۔