علی وزیر کوپختونخوا حکومت کا مراسلہ بھیجنے کے باوجود رہا نہ کیا گیا

علی وزیر کوپختونخوا حکومت کا مراسلہ بھیجنے کے باوجود رہا نہ کیا گیا

ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت اور سندھ حکومت کو مراسلہ ارسال کرنے کے باوجود تاحال رہا نہ ہوسکا ،

 

نو فروری کو خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سند ھ محکمہ داخلہ کو مراسلہ ارسال کرنے کے باوجود ممبر قومی اسمبلی کی رہائی عمل میں نہیں لائی گئی ،

 

ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے وکیل قادر خان ایڈو کیٹ نے بتایا کہ پیر کے روز سندھ محکمہ داخلہ میں علی وزیر کے رہائی سلسلے میں رابطہ کیا توانہوں نے کہا دو دن میں جیلر کو مراسلہ ارسال کیا جائیگا اور اسکے بعد مرکزی جیلر کو مراسلہ ارسال کیا جائیگا ،

 

قادر خان نے مزید بتایا کہ تمام کیسوں میں ضمانت منظور ہونے اور مراسلہ محکمہ داخلہ سندھ کو موصول ہونے کے بعد علی وزیر کو غیر قانونی طور پر قید کیا گیا ہے ،

 

نو فروری کو سندھ محکمہ داخلہ کو مراسلہ موصول ہونے کے باوجود تاحال علی وزیر کی رہائی کا آرڈر جاری نہ ہوسکا ،

 

واضح رہے کہ علی وزیر تیس جنوری ڈیرہ اسماعیل خان عدالت سے ضمانت منظور ہوئی اس سے قبل27 جنوری کو پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی ہے ،

 

علی وزیر کو 2020 میں پشاور سے گرفتار کیا تھا جہاں سے انہیں سندھ میں ایک مقدمے میں کراچی شفٹ کیا ،علی وزیر پر الزام تھا کہ انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف الزامات لگائے ہیں۔