پاکستان میں پولیو کا 8واں کیس رپورٹ

پاکستان میں پولیو کا 8واں کیس رپورٹ

پاکستان میں رواں سال پولیو وائرس کے 8ویں کیسز کی تصدیق ہوگئی، بیس ماہ کے بچے کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

 

ترجمان وزارت صحت کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا 20 ماہ کا بچہ پولیس سے متاثر ہوکر معذور ہوگیا۔

 

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پولیو کیسز حساس قرار ديئے گئے ایک ہی علاقے سے رپورٹ ہورہے ہیں، شمالی وزیرستان ميں 2 کیس رپورٹ ہونے کے بعد مؤثر اقدامات کئے، پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔

 

وزیر صحت نے مزیدکہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں، حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

 

سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر فخر عالم عرفان نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت 23 مئی سے 27 مئی تک قومی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں 5 سال تک کے 5 کروڑ بچوں کو حفاظتی قطرے پلوائے گئے، دونوں ممالک سے لوگوں کی آمد و رفت سے پولیو کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔