پشاور میں معروف سکھ حکیم کو قتل کر دیا گیا

پشاور میں معروف سکھ حکیم کو قتل کر دیا گیا

پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے معروف سکھ حکیم ستنام سنگھ کو قتل کردیا۔

 

پولیس کے مطابق ستنام سنگھ کو اس وقت 4 گولیاں ماری گئیں جب وہ اپنے مطب میں بیٹھے تھے۔

 

واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی تاہم فی الوقت قتل کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے اور ابتدائی کارروائی کے بعد قتل کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے گا۔

 

واضح رہے کہ پشاور میں ہزاروں سکھ آباد ہیں جن کی اکثریت مخلتف کاروبار سے منسلک ہیں۔

ٹیگس