اسفندیار ولی خان کی زیتون بانو کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسفندیار ولی خان کی زیتون بانو کے انتقال پر اظہار تعزیت

پشاور۔۔۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے نامور ادیبہ زیتون بانوکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ زیتون بانو اردو اور پشتو ادب کے میدان کا ایک درخشاں ستارہ تھی۔

 

انہوں نے کہا کہ ان کے افسانے اور کہانیاں  پشتو ثقافت اور پشتون معاشرے کی بھر پور عکاس ہیں اور انہوں نے اپنی تحریروں کے ذریعے عورتوں میں بیداری پیدا کرنے اور ان کے حقوق کیلئے شعوری کوشش کی۔

 

ان کی وفات پشتو اور اردو ادب کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، جسکا ازالہ بہ مشکل ہوسکے گا۔ پشتو  ادب باالخصوص افسانے کے میدان میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا کرے۔