آصف زرداری نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کردی

آصف زرداری نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

 

سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کی۔

 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں اب تک پیش نیب گواہان نے آصف زرداری پر کوئی الزام نہیں لگایا،43گواہان میں سے 21گواہان کو نیب نے احتساب عدالت پیش کیا،نیب نے ریفرنس کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا،توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت توشہ خانہ ریفرنس میں بری کرے،ماضی میں بھی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور جیلوں میں بھجوایا گیا، لیکن ایسے انتقامی کیسز میں بری ہوا، نیب ریفرنس میں میرے خلاف الزامات ثابت کرنے مین ناکام رہا۔