ہر فیصلے میں آصف زرداری کو ساتھ رکھا جائے، نواز شریف کی ہدایت

ہر فیصلے میں آصف زرداری کو ساتھ رکھا جائے، نواز شریف کی ہدایت

لاہور: نواز شریف کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کا بل جلد تیار کرکے قومی اسمبلی سے پاس کرایا جائے، ہر فیصلے میں آصف زرداری کو ساتھ رکھا جائے۔

 

مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، لانگ مارچ اور قبل از وقت انتخابات پر مشاورت کی گئی۔

 

مشاورتی اجلاس میں نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات پر مشاورت کی۔

 

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف سے عوامی ریلیف پیکیج نہیں ملتا تو بڑے فیصلے کیے جائیں، ملک کو انتشار کرنے والوں کے رحم و کرم نہ چھوڑا جائے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا شور آئی ایم ایف سے مذاکرات کو متاثر کرنے لیے مچایا گیا، لانگ مارچ پر اتحادیوں کو مکمل اعتماد میں لیا جائے، ہر فیصلے میں آصف زرداری کو ساتھ رکھا جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا بل جلد تیار کرکے قومی اسمبلی سے پاس کرایا جائے، چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے فوری اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کا آغاز کیا جائے۔