پولیس اہلکاروں پر حملے،اے این پی نے تحریک التوا جمع کر ادی

پولیس اہلکاروں پر حملے،اے این پی نے تحریک التوا جمع کر ادی


 عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی، تحریک التوا پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے جمع کرائی ،

 

تحریک التواء میں سپیکر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے تمام دورانیے میں جانوں کے نذرانے پیش کئے اور عوام اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے انتہائی دلیری اور جوانمردی کے ساتھ میدان میں کھڑی ہے ' 

 

تحریک میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے عوام خیبرپختونخوا پولیس پر فخر کرتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہماری پولیس کے جوانوں کو تاحال ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور ان پر حملے جاری رہتے ہیں '

 

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو شہداء پیکیج کی رقم میں اضافہ کرنا چاہئے 'پولیس نفری میں اضافہ 'تنخواہوں و مر اعات میں اضافہ' تھانوں اور نئی پولیس پوسٹوں کی تعمیر ' محکمہ پولیس کو گاڑیوں اورجدید اسلحہ کی فراہمی اور تربیت جیسی اہم و ضروری ضروریات پوری کرنے سے صوبے میں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا '

 

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو تما م تر ضروریات اور سہولیات باہم پہنچانے میں حکومتی توجہ کی ضرورت ہے 'عوام دہشت گردی اورجرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔