چٹاکانگ ٹیسٹ:پاکستان کو جیت کیلئے202 رنز کاہدف

چٹاکانگ ٹیسٹ:پاکستان کو جیت کیلئے202 رنز کاہدف

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چٹاکانگ ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگال ٹائیگرز کی ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کےلیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔

 

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 330 رنزبنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ جس کے جواب میں قومی ٹیم محض 286 رنز بناسکی تھی۔

 

چٹاکانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں 44 رنز کی برتری حاصل تھی جبکہ بنگال ٹائیگرز نے مزید 157 رنز بناکر پاکستان کو جیت کےلیے 202 رنز کا ہدف دیا۔

 

بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں شادمان اسلام 1، سیف حسن 18، مشفق الرحیم 16، لٹن داس 59، مہدی حسن 11، نور الحسن 15 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ نجم الحسن شنتو، کپتان مومن الحق، تیج الااسلام اور ابو جید بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

 

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 5، ساجد نے 3 جبکہ حسن علی 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

دوسری جانب بنگلہ دیشی بلےباز یاسر علی کنکشن انجری کا شکار ہوکر ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ انکی جگہ نورالحسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔