حریم سے شادی کرنے سے بہتر ہے خودکشی کرلوں: رہنما پیپلزپارٹی

حریم سے شادی کرنے سے بہتر ہے خودکشی کرلوں: رہنما پیپلزپارٹی

صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نے حریم شاہ سے شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئےکہا ہےکہ حریم سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ خودکشی کرلیں۔

 

صوبائی وزیر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ رولیکس گھڑی پہنتے ہیں اور یہ جس کی ہے اس وزیر سے حریم نے شادی کی ہے۔

 

تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ رولیکس سے وزیر کی شناخت نہ کریں، میرا خیال ہے کہ یہ خبر بنیاد ہے، پوری خبر حریم شاہ کی اپنی بتائی ہوئی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پوری پارٹی اس کو ڈھونڈ رہی ہے جس نے حریم شاہ سے شادی کی ہو، جب ہم کو نہیں معلوم کس وزیر سے شادی کی ہے تو یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے، حریم شاہ کافی عرصے سے گمنام تھی، اب ان کے دماغ میں پبلسٹی حاصل کرنے کے لیے یہ آئیڈیا آیا ہوگا اور یہ ٹوٹل حریم شاہ کا پبلسٹی اسٹنٹ ہے،  اس خبر کو قومی خبر بنا کر پیش کیا ہے۔