وزیراعلی کے پرائیویٹ سیکرٹری  نے بھائی کو پختونخوا ہاؤس میں گریڈ 18 میں تعینات کردیا

وزیراعلی کے پرائیویٹ سیکرٹری نے بھائی کو پختونخوا ہاؤس میں گریڈ 18 میں تعینات کردیا

پشاور۔۔۔ وزیراعلی خیبر پختونخواکے پرائیویٹ سیکرٹری امتیاز احمد نے تبدیلی سرکار کے دعوؤں کی دھجیاں اڑادیں اپنے سگے بھائی انجم نیاز  کمپیوٹر آپریٹر گریڈ سولہ کے ملازم پختونخوا ہاوس اسلام آباد میں گریڈ اٹھارہ میں تعیناتی کردیا۔

 

صوبائی حکومت نے وزیر اعلی کے پرائیویٹ سیکرٹری امتیاز احمد کے بھائی انجم نیاز کو 8 جنوری 2021 کو گریڈ اٹھارہ کے پوسٹ پر باقاعدہ تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا تھا جہاں پر پہلے سے موجود گریڈ سترہ میں کام کرنے والے سینئر افسران کو انکے ماتحت کام کرنے پر مجبور کردیا۔

 

بعد ازاں انجم نیاز کی تعیناتی میڈیا پر آنے کے بعد صوبائی حکومت نے وزیراعلیٰ سیکٹریٹ میں تعینات گریڈ سترہ میں سینئر کنٹرولرتیمور علی شاہ کو پختونخوا ہاوس اسلام آباد کو اضافی چارج دینے کا اعلامیہ جاری کردیا ،آب صوبائی حکومت نے انجم نیاز(کمپیوٹر آپریٹر بی ایس سولہ) کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے اور گریڈ اٹھارہ کی سیٹ پر دوبارہ تعینات کرنے کے لیے گریڈ سترہ میں کام کرنے والوں کو ٹرانسفر کردیا گیا تاکہ انجم نیاز کی تعیناتی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو سکے۔

 

پانچ اگست 2021  کو انجم نیاز کی بی ایس  اٹھارہ کی پوسٹ پر دوبارہ تقرری کا لیٹر جاری کردیا گیا ،ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا مے مختلف محکموں میں صوبائی حکومت نے من پسند اور کم گریڈ افسران کو سلسلہ گزشتہ تین سالوں جاری ہے