وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اچانک دورہ، ایکسائز چیک پوسٹ کا تمام عملہ معطل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اچانک دورہ، ایکسائز چیک پوسٹ کا تمام عملہ معطل

صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے بغیر پروٹوکول اچانک مردان اور مالاکنڈ کے اسپتالوں، تھانوں اور ایکسائز چیک پوسٹوں کا دورہ کیا جبکہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر مختلف شعبوں کے عملے کو معطل کردیا۔

 

وزیراعلیٰ نے اپنے اچانک دورے میں شیر گڑھ ایکسائز چیک پوسٹ کے تمام عملے کو معطل کردیا جبکہ ناقص انتظامات اور صفائی کی ابتر صورتحال پر درگئی اسپتال کے ایم ایس کو بھی معطل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ اور ڈی ایچ او مالاکنڈ سے وضاحت طلب کی۔

 

وزیر اعلیٰ نے سخاکوٹ میں ٹریفک منیجمنٹ کی ابترصورتحال پر انچارچ سمیت دیگر عملہ کو بھی معطل کیا۔

 

اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی میں غفلت کرنے والا سرکاری اہکار سیدھا گھر جائے گا۔