ترجمان بلوچستان حکومت کی وزیر اعلیٰ جام کمال کے مستعفی ہونے کی تردید

ترجمان بلوچستان حکومت کی وزیر اعلیٰ جام کمال کے مستعفی ہونے کی تردید

 کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے استعفے کی تردید کردی۔

 

،میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے استعفی کے متعلق خبر میں صداقت نہیں۔

 

دوسری جانب گورنر بلوچستان نے بھی کہا ہے کہ انہیں اب تک وزیراعلیٰ جام کمال کا استعفیٰ نہیں ملا۔

 

اس سے قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے گورنر سید آغا ظہور کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

 

جام کمال کے استفعے کی خبریں منظر عام پر آنے سے قبل ان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی تھی، اس موقع پر جام کمال کے حامی ارکان اسمبلی اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔

 

واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین اور اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی، 65 رکنی ایوان میں سے 33 نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 25 اکتوبر کو ہونا تھی۔