لکی مروت، دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید

لکی مروت، دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید

لکی مروت (نمائندہ شہباز ) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لکی مروت کے قریب دن دیہاڑے نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی  اہلکار عبدالرحمن شہید ہوگیاجبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے شہید ہونے والے سی ٹی ڈی پولیس اہلکار کا تعلق ضلع لکی مروت کے علاقے وانڈہ شامدو سے تھا اور وہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ڈیوٹی پر تعینات تھا.

 

ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ واپس ڈیوٹی پر جانے کے لئے شہید ڈی آئی جی عابد علی چوک کے قریب اپنے چچا کی دکان پر موجود تھے کہ دو نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے دکان میں آکر کلاشکوف سے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہوگیا تاہم بعد ازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے گورنمنٹ سٹی ہسپتال لکی مروت منتقل کر دی گئی۔

 

سی ٹی ڈی پولیس نے مختلف دفعات کے تحت نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ شہید پولیس اہلکار عبدالرحمان کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی جس میں پولیس، آرمی اور انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں اور شہید کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔ بعد میں انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
 

ٹیگس