بابراعظم کی سنچری،سینٹرل کاناردرن کو201رنز کاہدف

بابراعظم کی سنچری،سینٹرل کاناردرن کو201رنز کاہدف

نیشنل ٹی20کپ کے گیارویں میچ میں سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو 201 رنز کا ہدف دیدیا۔

 

پنڈٰی میں کھیلے جارہےمیچ میں سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، احمد شہزاد اور کپتان بابراعظم نے 67رنز کا آغاز فراہم کیا۔ احمد شہزاد نے جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 چوکوں کی مدد سے 37رنز بنائے۔

 

کپتان بابراعظم نے نیشنل ٹی20 کپ کی پہلی سنچری اسکور کی اور 105 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد اخلاق 21 اور شیعب ملک 31 رنز بناسکے۔

ناردرن کی جانب سے محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

ناردرن پنجاب کا اسکواڈ

کپتان شاداب خان، ناصر نواز، حیدر علی، آصف علی، روحیل نذیر، عماد وسیم، محمد نواز، سہیل تنویر، حارث روؤف اور موسیٰ خان شامل ہیں۔

 

سینٹرل پنجاب کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، احمد شہزاد، محمد اخلاق، شعیب ملک، حسین طلعت، قاسم اکرم، حسن علی، فہیم اشرف، وہاب ریاض، عثمان قادر اور احسان عادل شامل ہیں۔