چارسدہ: دہشت گردوں کا چوکی پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

چارسدہ: دہشت گردوں کا چوکی پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

چارسدہ میں دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے ڈھیری زرداد میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا، فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 2 اہلکار عمران اور رمیز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، تیسرے زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

 

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

ڈی پی او چارسدہ کا کہنا ہے کہ 3 حملہ آوروں نے موٹر سائیکل پر آکر حملہ کیا۔