چینی ٹیم نے داسو بس دھماکے سے متعلق ابتدائی تحقیقات مکمل کر لیں

چینی ٹیم نے داسو بس دھماکے سے متعلق ابتدائی تحقیقات مکمل کر لیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک )  چینی ٹیم نے داسو بس دھماکے سے متعلق ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی ہیں.

 

چینی تحقیقاتی ٹیم داسو واقعے کی تحقیقات کے لیے گذشتہ چند روز سے خیبرپختونخوا کے علاقے بالائی کوہستان میں موجود تھی ،جائے وقوع پر اپنا ابتدائی کام مکمل کرنے کے بعد اتوار کو اسلام آباد واپس پہنچ گئی.

 

رپورٹ کے مطابق سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ فوجی تحقیقاتی ایجنسیاں داسو بس دھماکے کی تحقیقات میں تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہیں لیکن یہ تمام تر تفتیش محکمہ انسداد دہشتگردی کی ذمہ داری ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی جلد ہی تحقیقات مکمل کرکے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق جامع رپورٹ حکومت کو جمع کروائے گی۔

 

وزیراعظم عمران خان تحقیقات کے نتائج میں نہ صرف دلچسپی لے رہے ہیں بلکہ تمام پیش رفتوں کی نگرانی بھی کر رہے ہیں.

 

ان کا کہنا تھا کہ دشمن ادارے جھوٹے دعوے کر کے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت زیر تعمیر میگا پروجیکٹس کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے اور چینی سی ٹی ڈی کی تحقیقات سے مکمل مطمئن ہیں۔