چترال یونیورسٹی مالی بحران کا شکار، ملازمین تنخواہوں سے محروم

چترال یونیورسٹی مالی بحران کا شکار، ملازمین تنخواہوں سے محروم

یونیورسٹی آف چترال مالی بحران کا شکار ہوگئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں دینے سے معذرت کرلی۔

 

حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے چترال یونیورسٹی کو مالی مشکلات کا سامنا 

 

یونورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت ملازمین کیلئے 200 ملین روپے فنڈ منظور کرچکی ہے ابھی تک جاری نہیں ہوا۔ فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کرسکتے۔

 

دوسری جانب یونیورسٹی ملازمین نے انتظامیہ کو ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہیں نہ دی گئیں تو احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے اور جب تک تنخواہیں نہیں ملتیں احتجاج جاری رکھیں گے۔