کامن ویلتھ گیمز، پاکستان ویمنز ٹیم آج پہلا میچ کھیلے گی

کامن ویلتھ گیمز، پاکستان ویمنز ٹیم آج پہلا میچ کھیلے گی

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں اپنے سفر کا آغاز آج بارباڈوس کے خلاف میچ سے کرے گی۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم جمعہ (آج) ایجبسٹن میں بارباڈوس کے مدمقابل آنے کے بعد 31 جولائی کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ویمنز ٹی20 ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ پول کی دو بہترین ٹیمیں سیمی فائنلز میں رسائی حاصل کریں گی۔

 

قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز میں شرکت کے بعد برمنگھم پہنچی ہے۔ سہ فریقی سیریز میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف کھیلا گیا ایک میچ جیتا تھا تاہم آسٹریلیا کے خلاف سمیت باقی تین میچز بارش کی نذر ہوگئے تھے۔

 

ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے آئرلینڈ میں موسم کی وجہ سے میچز مکمل نہیں ہوسکے تاہم انہیں تمام پریکٹس سیشنز میں بھرپور ٹریننگ کا موقع ملا، بارباڈوس کی ٹیم میں زیادہ تر ویسٹ انڈیز ویمنز کی کھلاڑی شامل ہیں، لہٰذا یہ میچ آسان نہیں ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ ایجبسٹن کی کنڈیشنز کھیل کے لیے سازگار ہیں، امید ہے یہاں تینوں پولز میچز مکمل ہوں گے۔

 

اسکواڈ

کپتان بسمہ معروف، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور طوبٰہ حسن۔