خیبرپختونخوا  میں کوروناکیسزکی شرح 2.3فیصد ہوگئی 

خیبرپختونخوا  میں کوروناکیسزکی شرح 2.3فیصد ہوگئی 

پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوامیں کوروناکیسزکی شرح 2.3فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

 

جمعہ کے روزمحکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں فعال کیسزکی تعداد کم ہوکر 3ہزار 725ہوگئی۔ گزشتہ7روز میں 31اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 4فیصد جبکہ 4اضلاع میں مثبت کیسزکی تعداد 5 سے7فیصد تک ہے۔

 

محکمہ صحت کا کہناہے کہ صوبے میں گزشتہ روزمجموعی طورپر9ہزار 757ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔صوبہ کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے760مریض زیرعلاج ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے تین بڑے ہسپتالوں میں271 کوروناکے مریض داخل ہیں جن میں سے 22وینٹی لیٹرزپرہیں۔