سینیٹ ملازمین کیلئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار

سینیٹ ملازمین کیلئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار

سینیٹ کے ملازمین کےلیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیدیا گیا۔

 

سینیٹ سیکرٹریٹ نے ملازمین کو ویکسینیشن کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں تمام ملازمین کو 31 جون تک ہر حال میں ویکسین لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 30 جولائی تک سینیٹ کے تمام ملازمین کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی جمع کرانا ہوگا۔

 

مراسلے میں ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

 

دوسری جانب پاکستان میں کرونا ویکسینشن سے خواجہ سرا محروم ہیں اور شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی رجسٹریشن کا طریقہ کار ناممکن ہے۔

 

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح ڈھائی فيصد تک رہ گئی ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 77افراد انتقال کرگئے، مجموعی طور پر اموات 21ہزار 453 ہوگئی ہیں۔