کورونا: تعلیمی اداروں سےمتعلق وزارت تعلیم کا اہم اجلاس کل ہوگا

کورونا: تعلیمی اداروں سےمتعلق وزارت تعلیم کا اہم اجلاس کل ہوگا

کورونا کیسز کی بڑھتی شرح کے باعث بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس کل 4 اگست کو طلب کرلیا گیا۔

 

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے جس میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

 

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا اور کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

 

تعلیم اداروں میں اساتذہ اور دیگر عملے کی کورونا ویکسینیشن سے متعلق غور کیا جائے گا۔

 

ذرائع وزارت تعلیم کے مطابق کسی صوبے کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز تاحال موصول نہیں ہوئی۔

 

واضح رہے کہ 2اگست سے لاہور سمیت پنجاب بھر ميں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تمام سرکاری اور نجی اسکولز کھول دیئے گئے ہیں۔

 

اس سے قبل گزشتہ دنوں کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کے بارعث اسکولوں، کالجز اور جامعات کو بند کردیا گیا تھا جبکہ امتحانات بھی ملتوی ہوگئے تھے۔

 

سندھ حکومت نے کراچی میں 8اگست تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے۔