لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی کھولنے کا فیصلہ

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی کھولنے کا فیصلہ

پشاور: پشاورلیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق چودہ جون سے ابتدائی طور پر گائنی، پیڈز، آئی، ای این ٹی، میگزیلوفیشل، اینڈوکرائنالوجی، ڈرماٹالوجی، یورالوجی، سائکاٹری اور روماٹا لوجی یونٹس کی او پی ڈی شروع کی جارہی ہے۔ او پی ڈی کے ذریعے نہایت ضروری داخلے اور آپریشن کئے جائیں گے۔

 

پانہوں نے کہا کہ ایل آر ایچ میں اس وقت بھی کورونا کے سو سے زائد مریض داخل ہیں،کورونا اب بھی موجود ہے احتیاطی تدابیر کے ساتھ سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

 

یاد رہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز،اور مریضوں اور لواحقین کی جانب سے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث ایل آر ایچ کی انتظامیہ نے 29 مارچ کو او پی ڈی بند کردی تھی ۔ دو روز قبل لوئردیر میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کے تمام جنرل او پی ڈیز 68دن بند ہونے کے بعد دوبارہ مریضوں کے معائنے کیلئے کھول دیئے گئے ہیں